کاروار:17؍نومبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع انکولہ تعلقہ کے بیلکیری میں مجوزہ شہری ہوائی اڈے کی تعمیر کو لےکر ذاتی ملکیت والی زمینات کو تحویل میں لئے جانے کےلئے ابتدائی اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے۔ متاثرہ زمین مالکان کی مناسب باز آبادکاری اور تعمیر ی منصوبے کی تشکیل کو لے کر متعلقہ گرام پنچایتوں میں عوامی جلسوں کا اہتمام کیا جارہاہے۔
23نومبر کی صبح 11بجے بیلکیری گرام پنچایت کےہال میں اور 24نومبر کی صبح 11بجے الگیری دیہات کے سنما مندر کےقریب موجود گنیش اتسوا سمیتی ہال میں عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ متاثرہ زمین مالکان متعینہ تواریخ کو اپنے متعلقہ گرام پنچایت کی میٹنگ میں وقت پر شریک ہوکر اپنی شکایتوں کو پیش کرنے کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور بازآبادکاری اور تعمیری منصوبے کے آفیسر کرشنا مورتی ایچ کے نے عوام سےاپیل کی ہے۔